• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز امارات منتقل

کراچی(اے ایف پی)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ8میچز امارات منتقل کردیئے گئے ہیں، پی سی بی نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ ان میچز کوری شیڈول کرکے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائیگا،قبل ازیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور پنڈی اسٹیڈیم کےباہر ڈرون گرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے بقیہ8میچ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے تھے۔جمعرات کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا میچ ملتوی کردیا گیا تاہم جمعے کو لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کا میچ کہاں ہوگا یا وہ میچ بھی ری شیڈول ہوجائے گا۔رات گئے اس میچ کے بارے میں پی سی بی بتانے سے گریز کررہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید