کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان اور سندھ بار کونسلز کی جانب سے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا،وکلا کی جانب سے آج ریلیاں نکالی جائیں گی، ہڑتال کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی،سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جیلوں سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کیلئے نہ لایا جاسکا،مقدمات میں اگلی تاریخیں دیدی گئیں۔