• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سرینگر ایئر پورٹ اور امرتسر پر حملے کئے، بھارتی دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر ائیر پورٹ کے اطراف اور امرتسر میں سکھوں کے مقدس شہر پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں ۔ پاکستان نے الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر یا بھارت کے شہر امرتسر پر میزائل یا ڈرون حملے کئے ہیں ۔ دریں اثناءبھارتی میڈیا ہاؤس ہندوستان ٹائمز نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت نے 8مئی کی شب پاکستان کی جانب سے متعدد شہروں پر بیک وقت ڈرون حملوں میں 30 سےزائد مقامات پر کم از کم 600 ڈرونز کو کامیابی سے روکا۔بھارت کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کامیاب مداخلت نے 48 گھنٹوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی پنجاب اور راجستھان میں فوجی علاقوں کو نشانہ بنانے والے پاکستانی میزائلوں اور ڈرونز کی دو لہروں کو ناکام بنا دیا۔پنجاب اور راجستھان کے شہروں میںفضائی حملے کے سائرن سنائی دیے، جن کی پاکستان کے ساتھ طویل سرحدیں ملتی ہیں، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی سرحدی قصبوں اور شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ کا بھی حکم دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید