• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K-4 کی توسیع کراچی کیلئے ضروری، پانی کی لائنیں کیوں پھٹتی ہیں؟ وزیراعلیٰ برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کی توسیع کراچی کیلئے ضروری ہے، واٹر بورڈ تمام پرانی لائنوں کا جامع سروے کرے اور انکی مرمت کیلئے پانچ سالہ منصوبہ تیار کرے، وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ روز پانی کی لائنیں کیوں پھٹتی ہیں؟ انہوں نے آج سے کراچی میں پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کی جائے۔ یہ ہدایت انھوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے فور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں کراچی یونیورسٹی میں پانی کی لائن پھٹنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور واٹر بورڈ کو فوری مرمت اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر توانائی ناصر شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ احمد علی صدیقی اور کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شریک تھے۔اجلاس کے آغاز پر وزیراعلیٰ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ تمام پرانی لائنوں کا جامع سروے کیا جائے اور ان کی مرمت کے لیے پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ واٹر بورڈ کو اپنے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔کے فور توسیعی منصوبہ وزیراعلیٰ سندھ نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم (کے فور) کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو کراچی میں پانی کے دیرینہ بحران کے حل کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ انتظامی رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید