• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، ٹیم پروگرام کے مطابق پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے آئے گی۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تحفظات اور خدشات کا اظہار نہیں کیا، جنگ بندی کے بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہے۔ سیریز دو وینیوز پر ہی ہو گی۔ 25 مئی کو فیصل آباد میں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم دورہ یو اے ای مکمل کرنے بعد 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ہفتے دو میچز کی سیریز کیلئے شارجہ جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید