• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو انتہاپسندوں کی ’’کراچی بیکری‘‘ میں توڑ پھوڑ نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد (اے پی پی) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی ، آر ایس ایس اوربجرنگ دل سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نےʼʼ کراچی بیکری ʼʼکی انتظامیہ سے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس میں توڑ پھوڑ کی جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ انتہا پسندوں کا لاٹھیاں اٹھا کر بیکری کی طرف مارچ ،پولیس نے روکنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی،تفصیلات کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے دوپہر کے قریب بھگوا جھنڈے اور لاٹھیاں اٹھائے بیکری کی طرف مارچ کیا اور سائن بورڈ کو نقصان پہنچایا۔
اہم خبریں سے مزید