• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بھارتی غرورخاک میں ملا دیا‘ صدر‘ وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )صدر آصف علی زردار ی اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا‘پاکستانی قوم اور اس کی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ منگل کوجاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید