• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی صحافیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی ،شازیہ مری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب میں یوم عزم سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اےشازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں اور کارکن صحافیوں کی آواز پارلیمنٹ اور ہرفورم پر اٹھاتی رہے گی۔ تنخواہیں بروقت ملنی چاہئیں،صحافت کو آزاد رہنا چاہئے۔ سیمینار سے فرحت اللہ بابر ، پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک،قائم مقام سیکرٹری نیشنل پریس کلب شیراز گردیزی سینئر نائب صدر آرائی یوجے راجہ بشیر عثمانی ،جاوید صدیقی ،ندیم چوہدری، شاہ محمد ، شہریار خان ،عابد عباسی ماہرہ عمران قربان ستی اور دیگر نے خطاب کیا ،فرحت اللہ بابر نے کہا ناصر زیدی کی پیٹھ پر کوڑوں کے نشان بڑے میڈلز سے زیادہ روشن ہیں، ناصر زیدی نے کہا آمر ضیا الحق ختم ہو گیاصحافت زندہ ہے۔پی ایف یوجے نے آئین کی پامالی قبول نہیں کی ۔
اسلام آباد سے مزید