• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے ثابت کردیا وہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،چوہدری تنویر

راولپنڈی (جنگ نیوز )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سنیٹر چوہدری تنویر علی خان نے کہا ہے کہ ہم ہرمحاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے افواج پاکستان موومنٹ پنجاب کے وائس چیئرمین ایم ایس ایف گورڈن کالج راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری جمیل اکرم راجپوت رئیس و سہال سے ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری تنویر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح بہادر افواج نے بھارت کو اس کے گھرمیں گھس کر مارا ہے۔
اسلام آباد سے مزید