• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے ٹویٹ میں ”میرے عزیز ترین بھائی“ کہہ کر مخاطب کیا

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کو ”میرے عزیز ترین بھائی “کہہ کر مخاطب کیا، انہوں نے پاکستان سے دلی محبت اور اخوت کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے شہباز شریف کیلئے پیغام دیا کہ”ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں“۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کی دانشمندی کی تعریف کی،دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس کے تبادلوں میں ایک دوسرے کے لئے بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید