اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اسلام ابٓاد میں سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کا یہ ہنگامی دورہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد آنے والی صورتحال کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ مذکورہ سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کا 16مئی بروز جمعے کو پاکستان پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ جہاں وہ حالیہ صورت حال پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے۔