اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سالمیت کا تحفط یقینی بناتے ہوئے دشمن کو ضرب کاری لگانے پر پاکستانی افوا ج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دفتر پاکستان بیت المال میں خصوصی تقریب ہوئی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال سنیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے خطاب میں کہا کہ آپریشن بنیال المرصوص کی مدد سے اقوام عالم میں پاکستانی پرچم کو سربلند اور بھارت کو سیاسی‘ سفارتی‘ عسکری محاذ پر شکست سے دوچار کیا گیا۔ آج امریکی صدر خود پاکستان کے ساتھ تجارت اور مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کر رہے ہیں۔