کراچی(جنگ نیوز)ترجمان کے الیکٹرک کے مطابقکراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، 70 فیصد بجلی کا نیٹورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، ان علاقوں میں بجلی سپلائی بلاتعطل 24 گھنٹے کی جاتی ہے،30فیصد نیٹورک پر بجلی چوری، اور بلوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے،بجلی چوروں اور نادھندکے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، علاقہ معززین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔