دوحہ،ائیر فورس ون( جنگ نیوز، اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با ر پھر کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلے کو حلے کرنے میں انہوں نے اہم کرداد ادا کیا ،پاک بھارت تنازع حل ہوگیا، دونوں ممالک خوش ہیں ، ایران کےساتھ جوہری پروگرام پر معاہد ے کے قریب ہیں جو فوجی کارروائی کو روکے گا ، تہران نےکسی حد تک شرائط پر اتفاق کر لیا ہے،ایران کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا بڑا شکرگزار ہونا چاہیے جنہوں نے ملٹری ایکشن کے خلاف دباؤ ڈالا تھا ،ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے، انہوں نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسے آزاد علاقہ بنائے گااور دلیل دی کہ فلسطینی سرزمین میں بچانے کے لیے کچھ نہیں بچا، روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بغیر یوکرین پر پیش رفت کی توقع نہیں رکھتے۔