• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے خوشخبری بجلی 5 روپے 2 پیسے یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) کراچی والوں کے لیے خوشخبری بجلی 5.02پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان اس سلسلہ میں کے۔ الیکٹرک نے مارچ 2025کیلئے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی عبوری درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو 5.02 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا 22 مئی کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید