اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے متعلق خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ہونے والی بات چیت خفیہ ہے۔ اس حوالے سے ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔سیاسی معاملات کا حل مذاکرات، عمران نے ڈیل کی تردید کی ہے،نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا میرے شہباز شریف سے مذاکرات کروائیں، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میںبیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو کہتے رہے ہیں کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، بات واضح ہو گی یا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت معلوم ہوگی تب بات کر سکیں گے۔