• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 جوڈیشل افسران کی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائیکورٹ نے 8جوڈیشل افسران کی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کردیں۔ 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، چار ایڈیشنل سیشن ججز اور ایک سول جج کو دو سال کیلئےپنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد اقبال ڈائریکٹر اکیڈمک،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد عطا ربانی ڈائریکٹر آئی ٹی ہوں گے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید