• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی سزا، جنگ پر داد، جے شاہ کے بیان سے کرکٹ برادری برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کو بھارتی فوجیوں کے حق میں بیان مہنگا پڑ گیا ، وہ شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں،کرکٹ برادری برہم ہے۔ عالمی میڈیا اور کرکٹ برادری نے ان کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے اور واضح کیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرعثمان خواجہ کو امن کی حمایت پرسزا ملی لیکن جے شاہ کی جنگ کرنے پر داد پر چپ سادھ لی۔ مداحوں نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ پابندی کا شکار ہوئے جبکہ جے شاہ بطور چیئرمین آئی سی سی بھارتی فوج کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں۔ آسٹریلین صحافی میلکم کون نے دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت ’فاختہ‘ کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی ،یہ دو غلاپن ہے۔ کرکٹ فینز نے کہا جے شاہ جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ بھی آئی سی سی کے ایک رکن پاکستان کے خلاف۔ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ البتہ آئی سی سی نے اس تنازع پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ آسٹریلیا کے صحافی نے جے شاہ کے دہرے کردار پر کیے گئے سوال پر پوچھا کہ کیا جے شاہ نے آئی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے؟

اسپورٹس سے مزید