• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ، میسی کا پانچواں نمبر

کراچی (جنگ نیوز) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔ وہ فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد ان کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔ فہرست میں امریکی باسکٹ بالر اسٹیفن کری 156 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے، باکسر ٹائیسن فیوری نے 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، ڈاک پریسکاٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ لیونل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید