کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو اور سی ڈی اے کامیچ ڈرا ہوگیا۔ جے ڈی ڈبلیو کی دوسری اننگز میں محمد ذوالکیفل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ جے ڈی ڈبلیو نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن کےساتھ کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں جے ڈی ڈبلیو اپنی دوسری اننگز میں 407 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد ذوالکیفل نے 26چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 168 رنز بنائے ۔ وصال خان اور فرمان اللہ خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔