• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری افواج نے دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، کامران ٹیسوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بھارت یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان انتشار کا شکار ہے، کچھ لوگ بیرونی سازش میں شامل ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں ہم سب ایک قوم ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے،گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم کہہ سکتی ہے کہ وہ کارکنان جو 9 مئی کی سازش میں بے گناہ تھے انہیں عام معافی دے دیں،انہوں نے کہا کہ تمام شہدا کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، ہم بھارت اور انکی فورسز کے خلاف نہیں مودی کے خلاف ہیں، دریں اثناء گورنر ہاؤس میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ اس نے کس قوم کو للکار رہا ہے، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے، افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید