• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم لاگت اماراتی ایئر لائن نے پشاور کے لئے بھی آپریشن کا آغاز کر دیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امارات کی کم لاگت کی ایئر لائن فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔ فلائی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ایف زیڈ 375 صبح سوا 2بجے 184مسافروں کے ساتھ واپس دبئی روانہ ہوئی۔ فلائی دبئی پشاور کیلئے یومیہ ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید