لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر منایا ۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محبوب عالم کی قیادت میں ریلی نکالی ۔ حافظ انعام الحق، ملک اسحاق اعوان ، سہیل عامر بخاری، شاہد قادر، رانا جمشیداوردیگر نے شرکت کی ،ایل ڈی اے نے یوم تشکر ریلی نکالی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں دعائیہ تقریب ہوئی ، کیک کاٹا گیا ۔ پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر قوم افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے،دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ،افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے ۔