اسلام آ باد (رانا غلام قادر)حکومتی کوششوں کے باوجودچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ سا منے آیا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت3روپے 38 پیسےفی کلومزیدبڑھ گئی ، چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر175 روپے19 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر185روپے فی کلو تک ہو گئی ،پی ٹی آئی حکومت کےزیرانتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کوپیچھےچھوڑ دیا ،پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پرمجبورہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد ئیے جن کے مطا بق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت185 روپے فی کلوتک ہے۔