• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی مقبولیت میں کمی، قوم اسٹیبلشمنٹ کیساتھ کھڑی ہوگئی، جرمن میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) جرمین ریڈیو پر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران کی مقبولیت میں کمی، بحران میں قوم اسٹبلشمنٹ کیساتھ کھڑی ہوگئی، جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق موجودہ بحران میں قوم اسٹبلشمنٹ کیساتھ کھڑی ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان میں اسٹبلشمنٹ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے سیاسی منظر نامے نے اسٹیبلشمنٹ مخالف عمران خان کی مقبولیت کو بھی متاثر کیا ہے۔ سینئر صحافی سجاد میر کے بقول یہ بات درست ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو گئی ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بڑے اور مقبول لیڈر ہیں لیکن وہ موجودہ بحران سے بڑے نہیں تھے۔ سجاد میر کا کہنا ہے کہ اس بحران میں عوام کی بڑی تعداد اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے جا کھڑی ہوئی ہے۔ عمران خان سمیت بہت سے سیاسی ایشوز اب پس منظر میں چلے گئے ہیں، ʼʼ اب اسٹبلشمنٹ کتنی دیر مقبول رہتی ہے یا عمران خان کا گراف کہاں جا کر رکتا ہے اس کا درست جواب تو آنے والا وقت ہی بتا سکے گا۔ ‘‘گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ووٹرز اینٹی اسٹبلشمنٹ اور پرو اسٹبلشمنٹ میں بٹے ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید