کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوم کے ساتھ یکجہتی اورخراجِ تحسین کے طور پر، پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے میچوںکے لیے ایک خصوصی "پاکستان ایڈیشن" سبز کٹ متعارف کروا دی ہے۔ہفتے کو پنڈی میں کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں پہنی اور 18 مئی کو لاہور قلندرز کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں استعمال کی جائے گی۔ چیئرمین پشاور زلمی، جاوید آفریدی نے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے نام پچاس ملین روپے کا اعلان کیا، اور کہا کہ زلمی فیملی پاکستان کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ سبز کٹس نہ صرف ظاہری طور پر منفرد ہیں، بلکہ ملک بھر کے شائقین کے ساتھ جذباتی طور پر جُڑتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر زلمی کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، اور ٹیم نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سبز کٹس پہن کر یکجہتی کا اظہار کریں۔ پاکستان ایڈیشن کٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ کرکٹ حب الوطنی اور مقصدیت کے لیے بھی ایک مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔ پشاور زلمی قوم کے جذبے کو سلام پیش کر رہی ہے، اتحاد کا طاقتور پیغام دے رہی ہے، اور کھیل و قومی فخر کے درمیان گہری وابستگی کو منا رہی ہے۔