کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو آخری ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔رات8بجے لاہور قلندرز کا میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔پاکستان کے دو سابق کپتان شاہین آفریدی قلندرز اور بابر اعظم زلمی کی کپتانی کریں گے۔لاہور قلندرز نے9میچوں میں9پوائنٹس حاصل کئے ہیں انہیں پلے آف میں جانے کے لئے میچ کو جیتناہوگا۔ قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سکندر رضا پہلے ہی پنڈی میں ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔پیر کو اسلام آباد یونائٹیڈ اورکراچی کنگز کا آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔پلے آف کا آغازبدھ کو پہلے کوالی فائر سے ہوگا۔