• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف پالیسی پر عمل درآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نےنیشنل ٹیرف پالیسی پر عمل درآ مد کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی ۔11رکنی کمیٹی کے کنوینر وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب مقرر، دیگر ممبران میں وزیر تجارت جام کمال خان‘ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ‘ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین‘ وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیا نی‘ سپیشل سیکرٹری وزیر اعظم آفس‘ سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار سیف انجم ‘ ڈاکٹر منظور احمد‘ ڈاکٹر روبینہ اطہر ‘ ڈاکٹر اعجاز نبی اور سیکرٹری تجارت جواد پال شامل ہیں۔سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاگیا ۔کمیٹی کی 5 نکاتی ٹی او آرز وضع ، کمیٹی ٹیرف پالیسی کو برآ مدات کی گروتھ بڑھانے کیلئے ایک موثر ذریعہ کے طور پر استعمال کرے گی۔ان صنعتی یونٹس کی نشاندہی کرے گی جو ٹیرف کو منطقی بنا نے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ کمیٹی ان کی مدد کیلئے حکمت عملی وضع کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید