• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو انڈے، مرغیاں نہیں، ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کی ضرورت، احسن اقبال

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (GCUF) کے چنیوٹ کیمپس کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر GCUF ڈاکٹر رؤف اعظم، ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی، ایم پی اے تیمور امجد لالی، شیخ برادری کے سرکردہ افراد، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کوانڈے، مرغیاں نہیں ، ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کی ضرورت، چنیوٹ کیمپس صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ علاقے کے سماجی و معاشی ترقی کا آغاز ہے۔ اُن کے مطابق یہ منصوبہ ویژن 2025 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم کو صنعت سے نہیں جوڑا جائے گا، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ GCUF چنیوٹ کیمپس اُن کا دیرینہ خواب تھا جو آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ اُن کے مطابق 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ کیمپس چنیوٹ کے نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اہم خبریں سے مزید