• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ2024پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی۔ 2025میں80لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی جس سے صنفی فرق 38 فی صدسے کم ہوکر 25 فی صد ہوگیا ہے جو کہ عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے۔ یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں۔ ہم نے 200 ملین ٹیلی کام سبسکرپشنز، 150 ملین براڈ بینڈ صارفین، اور 2 ملین FTTH کنکشنز کو عبور کر لیا ہے جبکہ ڈیٹا کے استعمال میں24 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ ہوا۔ موبائل مینوفیکچرنگ میں 47اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں16 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔ہماری موبائل مینوفیکچرنگ میں 47اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ہوا، اور اعلیٰ صلاحیت والی آبدوز کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی رابطوں میں اضافہ ہوا.آج پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں16 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ان خیا لات کا اظہار ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 پر اپنے پیغام میںکیا۔
اہم خبریں سے مزید