• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان کی دلیرانہ کارروائی نے قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے پاک فوج کے بہادر جوان ہمارے سر کا تاج ہیں ان پر ہمیں ناز و فخر ہے، یوم تشکر کےحوالے سے ایک بیان میں انہوں نےآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی جوانمردی نے بھارت کو سیز فائر کی درخواست کرنے پر مجبور کردیا ۔ افواج پاکستان کی دلیرانہ کارروائی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور ملک کے لیے اٹوٹ ڈھال ثابت ہوئیںمیں آپ سب کو فتح کی مبارکباد دیتی ہوں۔ قوم کا جذبہ اور افواجِ پاکستان کا حوصلہ دیکھنے کے قابل تھا۔ ہمارا سر فخر سے بلند ہے کیونکہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھائیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت ایمان کی طاقت ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی طرح پاک افواج اور پاکستانی قوم ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔ ہم پاک فضائیہ اور پوری افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید