• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ ،خاتون اور بچہ جھلس کر جاں بحق14 زخمی

جنڈ(نمائندہ جنگ)راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر مٹھیال چوک کے قریب کار اور کرک سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک خاتون اور ایک بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 دیگر افراد زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جنڈ کی دو ایمبولینسز اور ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے تین زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
اسلام آباد سے مزید