اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ، جس کیلئے 50نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، ایوان بالا میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں 9نئے بل پیش کئے جائیں گے ، قومی اسمبلی سے منظورہ کردہ چار بل سینٹ میں پیش کئے جائیں گے ، قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے منظورہ کردہ صورت میں بھی 9بل منظوری کیلئے ہاؤس میں پیش کئے جائیں گے۔