• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کنڈی

پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں اربوں کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں، صوبے کا 12سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبر پختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا چکا ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ریاست نے وعدہ کیا تھا کہ ضم اضلاع میں 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، مگر 6سے 7ارب روپے ملتے ہیں، بلاول بھٹو دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید