• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا، سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام

نئی دہلی (آئی این پی )جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ہے ۔ بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل ، تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہوا، بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101ویں کوشش کی گئی دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو سکا۔راکٹ مدارتک پہنچا نہ ہی سیٹلائٹ کی تنصیب ممکن ہوسکی۔ جو چند منٹوں میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی "اسرو" کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کا اعتراف کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید