• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد، آندھی اور بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دن بھر جھلسا دینے والی شدید گرمی کے بعد شام کو آندھی چلنے کے ساتھ بارش بھی ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید