کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں شدید گردو غبار کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کے روز شدید گردوغبارکے طوفان سے آسمان پر مٹی کے بادل چھاگئے۔اسلام آباد سے فلائی جناح فلائٹ کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے پہنچ گئی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نےبتایا کہ فلائی جناح کا طیارہ شدید گردوغبار کے باعث چار مرتبہ لینڈنگ کی کوشش کی گئی اور چوتھی مرتبہ پائلٹ نے کمال مہارت سے محفوظ لینڈنگ کی، اس دوران جہاز کا فیول بھی کم ہورہاتھا،مسافروں نے محفوظ لینڈنگ پر کلمہ شکر ادا کیا،گردوغبارکے باعث شہربھرمیںدھند کا سماں رہا۔