کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ جلد کراچی میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے سندھ بھر میں جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہےا ور کہا ہے کہ ان اقدامات سے مختلف کاروباری گروپس اور افراد کو بہت فائدہ ہوگا چین کے شہر بوزھو میں سپر منی ٹرک کی رونمائی کی تقریب ہوئی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر، چینی کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو اور دیگر نے شرکت کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے انہوں نے کہا کہ سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، یہ منصوبہ کراچی کو گاڑی سازی کے میدان میں ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ چین کے شہر بوزھو میں سپر منی ٹرک کی رونمائی کی تقریب ہوئی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر، چینی کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو اور دیگر نے شرکت کی۔