• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کی زلمی کو ہرا کر پلے آف میں رسائی کوئٹہ کی سلطانز کے خلاف کامیابی

لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلیے کوالیفائی کرلیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے ملنے والا 186رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہسے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13تک محدود کیا گیا۔لاہور قلندرز نے فخر زمان کی 60 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت زلمی کو مقررہ 13 اوورز میں جیت کیلیے 150 رنز کا ہدف دیا ۔پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز سستی کے ساتھ کیا اور 20کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب پویلین لوٹ گئے، پھر35کے مجموعی اسکور پر محمد حارث بھی آؤٹ ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید