• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس کے کئی شعبوں میں پاکستان کی رینکنگ بھارت سے کہیں بہتر، ڈاکٹر عطاء الرحمنٰ

کراچی (جنگ نیوز)بین الاقوامی معروف پاکستانی سائنس دان اور کیمسٹ ڈاکٹر عطاء الرحمنٰ نے کہا ہے کہ سائنس کے کئی شعبوں میں پاکستان کی رینکنگ بھارت سے کہیں بہتر ہے، سلسلہ عظیمیہ اور ائی سی سی بی ایس کے ذیر اہتمام تصوف اور سائنس کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد کرنا چاہتے ہیں، سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ سلسلہ عظیمیہ کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ جس طرح روحانی علوم کے ذریعے اللہ کا فرماں بردار ایک بندہ اللہ کی مشیت ارادے اور مرضی کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح مادی علوم میں تحقیق بھی دراصل اللہ کے ارادے کو سمجھنے کی ہی کوشش ہے ، ائی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے کہا کہ اگر قیادت ایمان دار ہو تو ادارے ترقی کرتے ہیں،خواجہ شمس الدین عظیمی موجودہ دور کے ایک بڑے صوفی تھے، اب خواجہ عطیمی صاحب پر پی ایچ ڈی سطح پر ریسرچ بھی شروع ہو گئی ہے، مستقبل میں سلسلہ عظیمیہ کے ساتھ علمی اشتراک کیا جاتا رہے گا،اس سیمینار میں کراچی یونیورسٹی اور آئی سی سی بی ایس کے اساتذہ ، سلسلہ عظیمیہ کے اراکین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔