• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت 30 مئی تک افواج معمول کی پوزیشنز پر واپس بلانے پر متفق، حکام

اسلام آباد( اعزاز سید) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک باہمی مفاہمت طے پا گئی ہے جس کے تحت دونوں ممالک اپنی افواج کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر امن کے وقت کی تعیناتیوں پر واپس لانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ کو اس پیش رفت سے متعلق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کی عسکری قیادت، خصوصاً ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)، اس مرحلہ وار واپسی کی براہِ راست نگرانی اور ہم آہنگی کر رہے ہیں۔یہ اقدام موجودہ جنگ بندی کے بعد کا ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو اس سال کے آغاز میں کشیدگی بڑھنے کے بعد بڑی حد تک قائم رہی ہے۔ حکام کے مطابق، یہ پیش رفت اعتماد سازی کے اقدامات کے تسلسل کی حیثیت رکھتی ہے، جو کئی ہفتوں کی فوجی تناؤ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی علامت ہے۔ایک سینئر حکومتی اہلکار نے کہاہے کہ "فوج کو معمول کی پوزیشنز پر واپس لانا جنگ بندی کے فریم ورک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے،"یاد رہے کہ یہ کشیدگی بھارت کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات کے بعد شروع ہوئی، جس کے جواب میں دونوں افواج نے اپنی معمول کی پوزیشنز سے آگے بڑھتے ہوئے لڑائی کے لیے تیار مورچے سنبھال لیے تھے۔اب افواج کی واپسی کا موجودہ منصوبہ خطے میں دوبارہ استحکام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید