• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، اسپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،پی ٹی آئی سے بھی سیزفائر کیاجائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید