• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کر دی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں زیر تعمیر مہمند ڈیم چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں میں شامل ہے جسے پاکستان نے ایک فلیگ شپ ہائیڈرو پاور منصوبہ قرار دیا ہے۔ اس ڈیم پر کام 2019 میں شروع ہوا تھا، اور یہ منصوبہ پاکستان واپڈا کے تعاون سے چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (CEEC) مکمل کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید