• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے کراچی پر آبی دہشتگردی مسلط کی، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی پر آبی دہشتگردی مسلط کی ہوئی ہے اس وقت گلی محلوں میں پانی نہیں آرہا اپوز یشن لیڈر کی قیادت میں سٹی کونسل کے اراکین نے سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہر میں پانی کی عدم فراہمی، ٹینکر مافیا کی حکومتی سرپرسی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت شہریوں کے بے شمار مسائل میئر کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا کر احتجاج کیا سیف الدین ایڈوکیٹ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گےیہ امر کسی لطیفے سے کم نہیں کہ آج شہر میں پانی نہیں ہے اور میئر صاحب میٹنگ میں 2050کا پلان بنا رہے ہیں، شہر میں پانی کا بحران اور بدترین لوڈشیڈنگ ہے اور سٹی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست کے الیکٹرک کو 5ہزار گز زمین دینا شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید