• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑ اورموٹر سائیکل کے انجن میں منشیات چھپا کرسمگلنگ کی کوشش ناکام،ساڑھے10کلو آئس برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے  بھاری مالیت کی516.51 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سےگڑ میں چھپائی گئی 6.110 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافر سے 1.6 کلو چرس، چاغی کے قریب غیرآباد علاقے میں سمگلنگ کے لیے چھپایا گیا 480 کلوگرام مشکوک منشیات مواد برآمد کر لیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے موٹر سائیکل کے انجن میں آئس چھپا کر دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑے چار کلو گرام آئس قبضہ میں لے کر ملزم گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید