اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کے سامنے پیر کو محمدعمار کی قیادت میں پرائیویٹ عازمین حج نے احتجاج کیا۔انکا کہنا تھا کہ انکے کوٹے کو بحال کیا جائے اور انکو حج پر بھیجا جائے۔ محمد عمار نے کہا 80ہزار پرائیویٹ حجاج میں سے 67ہزار حجاج کو معلوم نہیں کہ وہ اس سال حج کریں گے یا نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سعودی حکومت سے بات کرے۔