• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیب اردوان انٹر چینج کی سڑک ایک جگہ سے بیٹھ گئی ، مر مت کر لی گئی، سی ڈی اے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے حال ہی میں تعمیر کردہ طیب اردوان انٹر چینج( ایف ایٹ ) کی سڑک ایک جگہ سے بیٹھ گئی ۔ تعمیراتی فرم نے ڈائیورشن لگا کر سڑک کی مرمت کی ۔ مرمت کے کام کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس کلپ کے بارے میں سی ڈی اے انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ معمول کی بات ہے۔سی ڈی اے معیار کو یقینی بناتا ہے۔مرمت کا کام اتوار کو مکمل کرلیا گیاتھا اورانٹر چینج مکمل طور پر فنکشنل ہے۔
اسلام آباد سے مزید