• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کی ناراض بہو کو منانے کیلئے جانے والے بھائی کا قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بہن کی ناراض بہو کو منانے کے لیے لین نمبر 7جانے والے یسین قریشی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے طلحہ یسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ ،مقتول کی ہمشیرہ نسرین بی بی کے بیٹے اقبال قریشی کی شادی الطاف حسین کی صاحب زادی سے ہوئی تھی جو 6ماہ سے ناراض ہو کر میکے بیٹھی تھی۔مقتول اپنی اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ الطاف حسین کے گھر گئے۔ الطاف حسین نے بیٹی کے سسرالیوں کی آمد پر برا منایا اور اپنے بیٹوں اشفاق ، اخلاق اور آفاق کے ہمراہ یسین قریشی کو اٹھا کر بلندی سے زمین پر پٹخ دیا جو بے ہوش ہو گیاہسپتال منتقل کیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
اسلام آباد سے مزید