اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں پیر کے روز آگ بھڑک اٹھی ۔سی ڈی اے کے 100 سے زائد اہلکا روں نے آگ بھجانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق یہ آگ دن ساڑھے گیارہ بجے لگی جس پر رات کو سات بجے قابو پا یا گیا۔آگ کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔