• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر سابق صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن امین ساجد کیجانب سے مٹھائی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسویسی ایشن ملتان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے ضلع کچہری ملتان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے حالیہ جنگ جیتنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، حاجی امین ساجد اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ʼʼآپریشن بنیان المرصوصʼʼ کی شاندار کامیابی اور بھارت کی پسپائی سے قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔ تقریب میں میاں طفیل احمد قریشی ھاشمی، سابق صدور ڈسٹرکٹ کلرکس بار میاں منیر بھٹی، ملک خادم حسین، چوھدری خلیل احمد، سابق جنرل سیکرٹریز اعجاز احمد شاھد، ارشاد انصاری، حسن مشتاق بھٹہ، رانا خرم شہزاد، عبدالشکور صدیقی دیگر شریک تھے، اس موقع پر اظہار تشکر ریلی ڈسٹرکٹ بار سے نکالی گئی۔
ملتان سے مزید